مقبوضہ کشمیر کے حق میں صدائیں بلند، مودی سرکار کے اوسان خطا

امریکی سینیٹر کوری بوکر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو امریکی سینیٹر کوری بوکر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

امریکی سینیٹ میں کشمیر کے حق میں قرارداد لانے کی سر توڑ کوششیں کریں گے، امریکی سینیٹر کوری بوکر نے کشمیر کے معاملے میں متحد ہوکر آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی سینیٹ میں کشمیر کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ امریکا کے سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یک طرفہ طور پر تبدیل کیے جانے کے معاملے پر سینیٹ میں قرارداد لانے کا عزم کیا ہے۔ سینیٹر بوکر کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ سب ہم آواز ہوں، اس وقت خاموشی اختیار کرنا، ساز باز کے مترادف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور آزادیٔ اظہار کا حق دیا جائے۔

امریکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں شفاف صورتحال سامنے نہیں آرہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کشمیر کے معاملے میں متحد ہوکر ایک آواز سامنے لائی جاسکے گی

install suchtv android app on google app store