مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی نے بھارت میں نئی بحث چھیڑ دی

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ وجہ سامنے آتے ہی بھارت میں نئی بحث شروع ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے ضلع ادھم پور میں واقع چھاؤنی میں تعینات سپاہی کمار نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ہلاک سپاہی بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے ہوشیار پور کا رہنے والا تھا اور واقعے کے وقت گارڈ ڈیوٹی پر تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 444 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں افسران کے ناروا و ہتک آمیز سلوک اور کشیدہ حالات کے باعث شدید اعصابی دباؤ سے تنگ آکر بھارتی فوج کے اہلکار اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store