وزیراعظم کا آزاد کشمیر کا دورہ، برفانی طوفان میں زخمی افراد کی سی ایم ایچ مظفرآباد میں عیادت

 وزیراعظم عمران خان سی ایم ایچ مظفرآباد میں زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان سی ایم ایچ مظفرآباد میں زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برفانی تودے گرنے سے زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے آزاد کشمیر کے دورے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے سی ایم ایچ مظفرآباد میں زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیراعظم کو وادی نیلم میں شدید برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حالیہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store