بھارت کی جانب سے گولہ باری،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

بھارت کی جانب سے گولہ باری،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے فائل فوٹو بھارت کی جانب سے گولہ باری،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

پولیس کے مطابق بھارتی گولہ باری کے نتیجہ میں لیسواہ کا رہائشی دس سالہ شہر یار شہید جبکہ نذیر اور کومل نذیر زخمی ہوگئے۔

نیلم ویلی میں جورا سیکٹر پر شہری آبادی پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری سے دس سالہ بچہ شہید اور دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھارتی گولہ باری کے نتیجہ میں لیسواہ کا رہائشی دس سالہ شہر یار شہید جبکہ نذیر اور کومل نذیر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے لیسواہ، جورا، اشکوٹ، میر پورہ و دیگر علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کے خلاف بھر پور جوابی کاروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اٹھمقام سمیت وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بھارتی افواج کی جانب سے شدید فائرنگ و گولہ باری جاری ہے۔

بھارتی فائرنگ سے علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store