کشمیریوں سے انکے جینے کا ایک اور حق چھین لیا، عالمی دنیا ابھی تک خاموش

سوشل ایپ واٹس ایپ فائل فوٹو سوشل ایپ واٹس ایپ

مقبوضہ وادی میں روز ہورہی انسانیت کی پامالی اور انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کر دئیے گئے، پالیسی کے تحت 120دنوں تک غیر فعال رہنے والے اکاﺅنٹس خود بخود بند ہوجاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، لاک ڈاؤن اور پابندیاں 124 ویں روز بھی برقرار ہے، جس کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ علاقے میں پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز کی بدستور معطلی کی وجہ سے لوگوں کا اپنے گردونواح سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث ہزاروں کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس بند ہوگئے ہیں، کشمیریوں کے اکاﺅنٹس فیس بک کی پالیسی کے تحت بند ہوئے، پالیسی کے تحت 120دنوں تک غیر فعال رہنے والے اکاﺅنٹس خود بخود بند ہوجاتے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے سری نگر کی جامع مسجد سیل کردی گئی ہے، کشمیری مسلسل 18ہفتے سے نمازجمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں آج مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store