امریکی رپورٹر نے بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار کے اوسان خطا

امریکی رپورٹر نے بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بھاںڈا پھوڑ دیا فائل فوٹو امریکی رپورٹر نے بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بھاںڈا پھوڑ دیا

امریکی میگزین نیویارکر کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق چشم کشا انکشافات سامنے آگئے۔ امریکی رپورٹر بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی رپورٹر کے مطابق سرینگر کے ایک ہسپتال میں 30 زخمی زیر علاج تھے جن کو گولیاں لگی تھیں، ہسپتال کے اندر بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار منڈلاتے رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی رات کو لوگوں کے گھروں میں گھس کر مار پیٹ کرتے ہیں، بھارتی فوجی نوجوان کو مسجد پر سنگ باری کرنے پر مجبور کرتے رہے، اکثر نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔رپورٹر کے مطابق جس دن پابندیاں اٹھائی جائیں گی کشمیری مودی کے خلاف پھٹ پڑیں گے، بھارت میں مسلمانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مقبوضہ وادی سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاتا رہا، بھارتی میڈیا وہی بولتا ہے جو مودی سرکار بولنے کو کہتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی شیطانیت: مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مگر کیوں؟ بڑی وجہ نے ہر آنکھ اشک بار کر دی

یاد رہے کہ تاریخی جامع مسجد اور دیگر مساجدوں میں جمعے کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔ پولیس اہلکاروں نے کئی مقامات پر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store