ضمنی الیکشن؛ آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میں کس نے مارا میدان؟ جان لیں اس خبر میں

تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود فائل فوٹو تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود

آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

ایل اے 3 میر پور آزاد کشمیر میں اتوار کے روز ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب قرار پائے۔

انہوں نے 17 ہزار 617 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار صہیب سعید 14 ہزار 819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store