صدر مملکت عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُنکے شکرگزار ہیں۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، ایران اور پاکستان کےمابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مہدی ہنر دوست کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج نے تمام حدیں پار کردیں، عالمی دنیا پر ابھی تک کیوں خاموشی طاری؟؟؟ مشعال ملک نے برملا بتادیا

یاد رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،کشمیریوں سے بھارت نے مذہبی آزادی بھی چھین رکھی ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے۔

 

install suchtv android app on google app store