بھارتی ظلم و بربریت کے شکار مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہاہے

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہاہے فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہاہے

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہاہے۔

اسلام آباد، صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تنازعہ کشمیر سے متعلق نمائشوں اور تصویری مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں یہ مقابلے شاہراہ دستور پر ہوں گے۔

سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افراد اپنے بازؤں پر میں کشمیر ہوں کے عنوان سے سیاہ پٹیاں باندھیں گے جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا غیر قانونی تسلط مسترد کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے تھے جس کا مقصد دنیا کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرانا تھی کہ انہوں نے مادروطن پر بھارت کا غیر قانونی تسلط مسترد کردیا ہے جو اس نے 1947ءمیں قائم کیا تھا۔

 

 

install suchtv android app on google app store