کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کیلئے کسی کے بھی کنٹرول لائن عبور کرنے سے بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی: وزیراعظم

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے غیر انسانی کرفیو کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے اضطراب کو سمجھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر سے انسانی امداد کی فراہمی یا کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کیلئے کسی کے بھی کنٹرول لائن عبور کرنے سے بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا اس سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم میں اضافے اور کنٹرول لائن پر حملوں کا بہانہ مل جائے گا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی بیانیے کا مقصد ظالمانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مقامی جدوجہد سے توجہ ہٹانا اور اسے اسلامی دہشت گردی قراردے کر اس کا الزام پاکستان پر لگانا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store