بھارتی ظلم وبربریت کا زور توڑنے کیلئے آج ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے

  • اپ ڈیٹ:
ملک بھر میں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے فائل فوٹو ملک بھر میں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے

بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کے موضوع کے ساتھ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اُن کے لئے جذبات کے اظہار کے لئے عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی زنجیر بنائی جائے گی جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں دوماہ سے محصور شہریوں سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔

مزید پڑھئے: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گاندربل کے علاقے نرانگ میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج نے جموں کے ضلع رام بن کے علاقے بٹوٹے میں بھی آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے بہانے 3 نوجوانوں کو تشدد کرکے شہید کیا۔

install suchtv android app on google app store