ہٹلر مودی کو اپنی ہی عدالت سے سبکی کا سامنا، کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا حکم

عدالت کا کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا حکم فائل فوٹو عدالت کا کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا حکم

مودی کے منہ پر اپنی ہی عدالت نے طمانچہ جڑ دیا، بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا حکم صادر کر دیا، وادی میں نظام زندگی معمول پر لانے کا بھی آرڈر جاری کر دیا، بھارتی چیف جسٹس کو دورہ کشمیر کا بھی عندیہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں کانگریس رہنما غلام نبی کی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیتے ہوئے کانگریس رہنما غلام نبی کومقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو مقبوضہ کشمیر کا دورہ خود کروں گا۔

عدالت کا کانگریس رہنما غلام نبی کو وادی کے حالات رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا،کانگریس رہنما چار اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر معاملے پر درخواست کی سماعت تیس ستمبر کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store