جرمن میڈیا نے کشمیر میں بھارت کی جھوٹ کا پول کھول دیا، تفصیل اس خبر میں

جرمن میڈیا نے کشمیر میں بھارت کی جھوٹ کا پول کھول دیا، تفصیل اس خبر میں فائل فوٹو جرمن میڈیا نے کشمیر میں بھارت کی جھوٹ کا پول کھول دیا، تفصیل اس خبر میں

جرمن میڈیا نے بھارتی حکومت اور ریاستی اداروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور بھارتی سرکار اور میڈیا کی جانب سے کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا پول کھولتے ہوئے تمام حقائق سامنے لے آیا۔

جرمنی کے معروف خبر رساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے واضح طور پر بتا دیا کہ بھارتی میڈیا انہیں ’’سب ٹھیک ہے‘‘ بتاتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں-

 انہیں بھارت پر بھروسہ نہیں۔کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، سرکاری میڈیا سینٹر میں کشمیری صحافیوں کا سکرپٹ مانیٹر کیا جاتا ہے اور اسے حکومتی موقف کے مطابق بنانے کے لیے کہا جاتا ہے۔

صحافی کہتے ہیں انہیں دھمکیوں اور خطروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، عام کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا انہیں صرف جھوٹ دکھاتا ہے۔

صحافیوں کا کہنا ہے مقامی کشمیری میڈیا تو بالکل بند کر دیا گیا ہے، اخباروں پر خبریں نہیں صرف تاریخ بدل رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store