بھارتی حکمرانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، برصغیر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش

کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا درست اقدام نہیں ہے فائل فوٹو کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا درست اقدام نہیں ہے

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کہتے ہیں کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا درست اقدام نہیں ہے۔ بھارتی حکمرانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برصغیر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر خطے کے امن کو تباہ یا برصغیر کو جنگ میں دھکیلنے کے لیے جارحانہ کاروائیاں کرسکتا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی پر پاکستان اور عالمی برادری دونوں کو شدید تشویش ہے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا درست اقدام نہیں ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store