قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا، یہ آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے: فخر امام

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام فائل فوٹو چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے برصغیرمیں ایسا اقدام اٹھایا ہے جس کا جواب سوچ سمجھ کردیا جائے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور یہ آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے۔

گولڑہ شریف میں ختم نبوت اور ایک سو انیسویں فتح مبین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فخرامام نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متازعہ علاقہ ہے، دوجنگوں کے باوجود کشمیرکا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دنیا نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، دنیا نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے،انڈین اپوزیشن کے ایک وفد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store