مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

 وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کیا جارہا ہے

مظاہرین نے بھارت کیخلاف دہشتگرد دہشتگرد مودی دہشتگرد کے نعرے لگائے، وزیراعظم آزادکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل خطے کو ہولناک انسانی حادثے سے بچانے کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ،مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاﺅن اوروادی کو جیل بنادیا گیا ہے. 

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم کررہا ہے ،80 لاکھ لوگوں کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، کس حال میں ہیں انہیں قید کردیا گیا ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ادویات اورمذہبی عبادات سے محروم رکھا جا رہے ،مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر معصوم کشمیریوں کو بھی قتل کررہی ہے ،بھارت نے آزادکشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارت وادی میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی چھپانے کیلئے ایسا کر سکتاہے ۔

 

install suchtv android app on google app store