کشمیری فکر نہ کریں ، دہلی بھی چھین لیں گے، سکھ رہنما نے مودی کو واضح پیغام دے دیا

 کشمیری فکر نہ کریں ، دہلی بھی چھین لیں گے، سکھ رہنما نے مودی کو واضح پیغام دے دیا فائل فوٹو کشمیری فکر نہ کریں ، دہلی بھی چھین لیں گے، سکھ رہنما نے مودی کو واضح پیغام دے دیا

سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہاہے کہ کشمیر تو لیں گے ہی لیکن دہلی بھی مودی سے چھین لیں گے ، سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی اور سب سے پہلے بارڈر پر جائیگی۔

 کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار پرتاب سنگھ نے کہاکہ سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیری فکر نہ کریں ، سب سے پہلے بارڈر پر ہم جائیں گے ،سکھ برادری کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مرتے دم تک کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر تو لیں ہی لیں گے لیکن دہلی بھی مودی سے لے لیں گے ، ہم پاکستان کاجھنڈا بھی گاڑیں گے اور خالصتان کاجھنڈا بھی گاڑیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے سکول اورکالج نہیں جا پارہے ، میں بھارتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہوں،مقبو ضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروائیں گے۔

سردارپرتاب سنگھ کا کہنا تھاکہ مودی اقتدار کے نشے میں ہے ، مودی یاد رکھو جب سکھ قوم اٹھتی ہے تو بڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔ مودی اقتدار کے نشے سے نکلو ، آج نہیں تو کل تمہاری حکومت ختم ہوجائیگی۔

install suchtv android app on google app store