شیخ رشید کا کشمیر میں جلسوں کا اعلان

شیخ رشید کا کشمیر میں جلسوں کا اعلان فائل فوٹو شیخ رشید کا کشمیر میں جلسوں کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا 24 اگست سے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا ، وہ 24اگست سے آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔

شیخ رشید 24 اگست کو نیلا بٹ دھیر کوٹ اور 25 اگست کو پریس کلب مظفرآباد میں خطاب کریں جبکہ عنقریب باغ، راولاکوٹ، ہجیرہ، تتہ پانی اور کوٹلی کابھی دورہ کریں گے۔

یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہ وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی، آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیرکچھ دن میں سرد خانے میں چلا جائے گا، اہم عالمی ممالک کو کامیاب ڈپلومیسی سے اپنا ہم نوا بنایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ برصغیر کو آگ وخون کی ہولی سے بچائے، کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے، بھارت میں مودی نے ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا، بھارت میں آج مسلمان خوفزدہ ہیں، مودی نے لوک سبھا میں ایک بھی مسلمان کو منتخب نہیں ہونے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، مودی سن لے پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

install suchtv android app on google app store