اب وقت آگیا ہے پاکستانی اپنے مظلوم بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں، مشال ملک کی اپیل

اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں، مشال ملک کی اپیل فائل فوٹو اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں، مشال ملک کی اپیل

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کا طویل ترین ظالمانہ مارشل لا نافذ ہے، کشمیریوں کے حقوق کا بدترین استحصال کیا جارہا ہے۔

مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ساتھرا سے پریس کلب تک مارچ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store