بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کر رہی ہے: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر فائل فوٹو وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کررہی ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فارق حیدر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امریکی مشیر کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کر رہی ہے۔

فارق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیرحل کرنے میں کردارادا کرے جس پر امریکی صدر کے مشیر نے کہا کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے، امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

install suchtv android app on google app store