بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے 2شہری شہید، پاک فوج کا بھر پور جواب دو بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے 2شہری شہید، پاک فوج کا بھر پور جواب دو بھارتی فوجی ہلاک فائل فوٹو بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے 2شہری شہید، پاک فوج کا بھر پور جواب دو بھارتی فوجی ہلاک

دہشتگرد بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے 2شہری شہید،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں سول آبا دی پر بلااشتعال گولہ باری جس کی زد میں آکر دو شہری شہید ہوگئے ۔ شہداءمیں 75 سالہ لال محمداور 61 سالہ حسن دین بزرگ شہری شامل ہیں۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ پچھلے کئی روز سے جاری ہے جس کاپا ک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا جارہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store