کالےقانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر فائل فوٹو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ کالےقانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے اور مودی جدید دورکا نیا ہٹلر ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی امریکی کانگریس خارجہ امورکمیٹی اراکین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن اور رابطے منقطع ہیں، کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے،مودی جدید دورکا نیا ہٹلر ہے،مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے اور امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

دوسری جانب اراکین کانگریس نے کہا کہ خطے کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے، تحفظات، خدشات کو خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی انتہائی سنگین ہے، دنیا میں جہاں کہیں بھی یہ ہو ہمیں اس پر تکلیف ہے اور امریکی کانگریس خارجہ امورکمیٹی اراکین نے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر کوتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

install suchtv android app on google app store