بھارت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور کرفیو جاری، ہزاروں کشمیری عید کی نماز سے محروم

بھارت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور کرفیو جاری، ہزاروں کشمیری عید کی نماز سے محروم فائل فوٹو بھارت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور کرفیو جاری، ہزاروں کشمیری عید کی نماز سے محروم

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت کی جانب سے وہاں کریک ڈاؤن اور غیرمعینہ مدت تک کرفیو کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ہزاروں کی تعداد میں مسلمان عید کی نماز بھی ادا نہ کر سکے۔

بھارت کی جانب سے انٹرنیٹ سمیت اطلاعات و نشریات کے تمام ذرائع پر پابندی کے بعد مقبوضہ کشمیر سے کسی بھی قسم کی اطلاعات ملنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور بھارت نے مقبوضہ وادی سے دنیا کا راستہ منقطع کیا ہوا ہے۔

عید کے دن بھی بھارت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن اور کرفیو میں نرمی نہ کیے جانے کے سبب گلیاں سنسان رہیں اور لاکھوں مسلمان عیدالاضحیٰ کی نماز بھی ادا نہ کر سکے۔

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے احتجاج کے خوف کے پیش نظر بھارت نے مسلمانوں کو اکثر علاقوں میں نماز عید کے اجتماع میں بھی شرکت کی اجازت نہ دی۔

ادھر کشمیری پولیس کی جانب سے سب اچھا ہے کا راگ الاپنے کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے اکثر علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

install suchtv android app on google app store