مقبوضہ کشمیر سے زمین بھی لیں گے اور لڑکیاں بھی ملیں گی, کس نے اپنی گھٹیا سوچ عیاں کر دی؟

مودی سرکار فائل فوٹو مودی سرکار

 بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر کو حاصل نیم خودمختاری کو آئین میں تحفظ دینے والی شق 370 کے خاتمے کو چند گھنٹے بھی نہیں گزرے ہیں کہ جنونی ہندووں کے مکروہ عزائم سامنے آنا شروع ہو گئے ۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے اترپردیش کے رکن اسمبلی پارٹی وکرم سائنی کے بیان کے بعد اب بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ اب کشمیر کی گوری لڑکیوں کو شادی کے لیے لایا جا سکتا ہے۔ فتح باد میں ’بیٹی بچاو مہم‘ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اکثر کہتے ہیں کہ وہ بہار سے بہو لائیں گے، ان دنوں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب کشمیر کا راستہ صاف ہوگیا ہے، اب ہم لوگ وہاں سے بہو لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے نوجوان مقبوضہ کشمیر میں زمین بھی لیں گے اور لڑکیاں بھی ملیں گی۔

install suchtv android app on google app store