مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ملائیشین وزیراعظم کا ردعمل سامنے اگیا

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ملائیشین وزیراعظم کا ردعمل سامنے اگیا فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ملائیشین وزیراعظم کا ردعمل سامنے اگیا

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیرحل کرنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی مقبوضہ کشمیر کی صور تحال پر گہری نظر ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے واضح پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے تنازعے کے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، تنازع کتنا ہی پرانا کیوں نا ہو بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردگان نے انقرہ میں ترک سفرا کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store