مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی, قابض بھارتی فوج نے ایک سال میں 31 بچے شہید کر ڈالے

مقبوضہ کشمیر میں ایک سال میں بھارتی افواج کے ہاتھوں اکتیس بچے شہید ہوئے فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں ایک سال میں بھارتی افواج کے ہاتھوں اکتیس بچے شہید ہوئے

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک سال میں بھارتی افواج کے ہاتھوں اکتیس بچے شہید ہوئے، شہید ہونے والے بچوں کی عمریں سات سے سترہ سال کے قریب تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جولائی کے دوران بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک بچی، خاتون سمیت 11 افراد شہید ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران بھارتی افواج نے 31 بچوں کو شہید کیا ہے جن کی عمریں 7 سے 17 سال کے قریب تھیں۔ بھارتی ظالمانہ کارروائیوں سے متاثر کچھ بچوں کی عمریں ایک سال کے قریب تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے رواں سال کے دوران ظالمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 150 کے قریب بچوں کو بھی زخمی کیا ہے۔ قابض افواج کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال سے 80 افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ گزشتہ ماہ بھارتی فورسزنے حریت رہنماؤں اورنوجوانوں سمیت 46افراد کو گرفتار کیا۔ ظالم افواج نے جولائی میں 2 گھروں کو بھی دھماکے سے تباہ کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران جنسی تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ زیادتی کا ایک واقعہ جموں ریجن میں کٹھوعہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 8 سالہ آصفہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے شکیل احمد بخشی کے گھر پرتازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنماؤں کو اس انداز سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store