عمران خان پہلا لیڈر، نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی: حریت رہنما علی گیلانی

  • اپ ڈیٹ:
حریت رہنما سیّد علی گیلانی، وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو حریت رہنما سیّد علی گیلانی، وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا ہے کہ میں اپنی زندگی میں پہلا لیڈر دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہیں، جموں کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی نے مقبوضہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش کو مثبت اقدام قرار دے دیا۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، میں اپنی زندگی میں پہلا لیڈر دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی۔

سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہیں، امریکا کو کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت جموں کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ثالثی پیشکش بہت اچھی ہے، اس سے برصغیر میں امن لوٹے گا، بات چیت اور سفارتکاری ہی بہترین حل ہے برصغیر میں امن لانے کے لیے، اس عمل کی سپورٹ کرنی چاہیے،اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں، یہ معاملہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔ 

install suchtv android app on google app store