کس نے کیا مسئلہ کشمیر سے متعلق بڑا دعوی، جانیے پس پشت حقائق

  • اپ ڈیٹ:
تنازعہ کشمیر فائل فوٹو تنازعہ کشمیر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیر کی گئی تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے، مسئلہ کشمیر کوعوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے سے خطے میں غیر یقینی صورتحال ختم ہوسکتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس حیدر پورہ سرینگر میں ہوا جس کی صدارت جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی نے کی۔
 
اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اجلاس میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی گئی۔ 

اجلاس میں جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کو فوجی طاقت سے کچلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور اس کو بزور طاقت کچلنے کے لیے سامراجی ہتھکنڈے استعمال کرنا جمہوری تقاضوں کے بالکل منافی ہے۔
 
یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور اس کو تاریخی پسِ منظرمد نظر رکھ کر اور عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے سے جنوبی ایشیا میں غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

اس مسئلے کے حل نہ ہونے کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں اور اس کو سردخانے میں ڈالنے کے بجائے اس کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
install suchtv android app on google app store