مقبوضہ کشمیر: سوپور میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کا آپریشن جاری

  • اپ ڈیٹ:
 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت لگاتار جاری ہے، قابض افواج نے سوپور کے علاقے میں نام نہاد تلاشی، محاصرے اور آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا، پورے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابض افواج نے سوپور کے علاقے میں نام نہاد تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ پورے علاقے کو محاصرے میں لیکرگھرگھرتلاشی جاری ہے اورعلاقے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

بھارت نے آئے روز کی قتل وغارت اورنام نہاد تلاشی کے نام پرکشمیری عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے۔

نام نہاد تلاشی آپریشن کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنا بھارتی افواج کا مشغلہ بنا ہوا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض افواج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے پورے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store