مقبوضہ کشمیر میں جمعۃ الوداع اور یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے طور پر نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، اس دن مساجد میں نمازجمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نمازِ جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں ، جس میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکن شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ریلیوں میں فلسطین کی آزادی کے نعرے بلند ہیں اور تقاریر میں واضح پیغام دیا جارہا ہے کہ فلسطین کبھی بھی یہودیوں کی سلطنت نہیں بن سکتا اور اس کے لئے ہر جان کی بازی دینے کو تیار ہیں۔ 

فلسطین ایک ایسا خطہ زمین ہے جس کے باسی آزادی کا سانس لینے کی خاطر برسوں سے یہودی سفاکیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ عورت، مرد، بچے اور بوڑھے کی تمیز کئے بغیر فلسطین کا ہر فرد اسرائیلی جارحیت کیخلاف کھڑا ہے اور کسی بھی نتیجے کی پروا کئے بغیر حصول آزادی کیلئے جان کی بازی تک لگانے کو تیار ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store