قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری

قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری فائل فوٹو

قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 4 معصوم زندگیوں کے چراغ بجا دیئے گئے ہیں۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور اس دوران دونوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے اور ضلع بھر میں کرفیوں کا سماں ہے جہاں قابض فورسز نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store