مقبوضہ کشمیرمیں ماہ رمضان میں بھی ریاستی دہشتگردی جاری، محاصرے کے دوران نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کی ریاستی دہشتگردی فائل فوٹو مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کی ریاستی دہشتگردی

مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کی ریاستی دہشتگردی ماہ رمضان میں بھی جاری ہے،،ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اپنی عروج پر ہے۔قابض افواج ماہ مقدس رمضان میں بھی نام نہاد تلاشی کے نام پرعوم کو ہراساں کررہی ہے۔ عوام کو سحری اور افطاری کے اوقات پر گھروں سے باہر نکلنے پرمجبورکیا جارہا ہے۔

قابض افواج نے ریاستی دہشگردی کی تازہ کاروائی کے دوران ضلع شوپیا ن میں نوجوان کوشہید کیا ہے۔ بے گناہ کشمیر ی نوجوان کو جاری محاصرےکے دوران ضلع کے علاقہ امیش پورہ کے ایک میوہ باغ میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔قابض انتظامیہ نے علاقے کی موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store