بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، مزید 2 نوجوان شہید

بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی فائل فوٹو بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو شوپیاں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا، بھارتی قابض فورسز کا علاقے میں جعلی سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شوپیاں میں مارے گئے دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے اور بھارتی فوج کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ گذشتہ روز بھی بھارتی فورسز ضلع کپواڑہ، بارہ مولا اور باندی پورہ میں پُرامن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی تھی۔

بھارتی فوج نے آنسوگیس اور پلٹ گنز سے گولیاں فائر کر کے متعدد کشمیریوں کو زخمی کردیا تھا۔ زخمیوں میں بارہویں جماعت کا یاسین احمد بٹ بھی شامل تھا۔

install suchtv android app on google app store