ایل او سی پر بسنے والوں کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر فائل فوٹو وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ دلیر بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے یہاں‌ آیا ہوں، ایل او سی پر بسنے والوں کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔

فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ایل اوسی کے5 کلومیٹر کے علاقے پر ساڑھے 6 لاکھ افراد آباد ہیں، بھارتی فوج نے چار مرتبہ مجھ پر فائرنگ کی، مگر میں‌ ایل اوسی پر آتا رہوں گا، ہم ایل اوسی پر بنکرز، فرسٹ ایڈ پوسٹیں، تعلیمی اداروں کو سہولت دیں گے۔

وزیر اعطم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایل او سی کے عوام کے لئے 5 ارب کا پیکیج دے گی، ایل اوسی پر ڈٹ کررہنےوالوں کو سلام پیش کرتاہوں، فوجیں جنگوں میں عوامی حمایت سےفتح یاب ہوتی ہیں، مگر بھارتی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر والے پاک فوج پر اعتماد کرتے ہیں، ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store