بھارت پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کرنے سے گریز کرے: ناز شاہ

رکن برطانوی پارلیمنٹ نازشاہ فائل فوٹو رکن برطانوی پارلیمنٹ نازشاہ

برطانوی پارلیمنٹ کی رکن نازشاہ نے کہا ہے کہ بھارت شفاف تحقیقات اور شواہد کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرعائد کررہا ہے۔

انہوں نے بھارت پرزور دیا کہ وہ پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پرالزام عائد  کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ سے حملے کی شفاف تحقیقات کرانی چاہئیں۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیا جائے۔

install suchtv android app on google app store