قابض بھارتی فوج کا وحشیانہ قدم: مقبوضہ کشمیر میں 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزور پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے 44 اہلکاروں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ تازہ کارروائی میں فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر ڈی ایس ڈونڈیال سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مارے جانے والے دیگر اہلکاروں میں کانسٹیبل سیو رام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store