مقبوضہ کشمیر: افضل گورو کی چھٹی برسی پر مشعال ملک کا اہم پیغام

مقبوضہ کشمیر: افضل گورو کی چھٹی برسی پر مشعال ملک کا اہم پیغام فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر: افضل گورو کی چھٹی برسی پر مشعال ملک کا اہم پیغام

مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں پھانسی پر لٹکادے لیکن تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا۔

مشعال ملک نے شہید کشمیری نوجوان افضل گورو کی چھٹی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال پہلے افضل گورو کو تیہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈرکیا اور ایک کشمیری کو شہید کردیاگیا، یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔

مشعال ملک نے کہا میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن سے یا شوٹر سے شہید کرے، ہماری قیادت کو نظر بندکردے، چاہے ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے اور ہمیں لاشیں بھی نہ دے لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔

install suchtv android app on google app store