مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے لندن میں احتجاجی مارچ

 مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے لندن میں احتجاجی مارچ فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے لندن میں احتجاجی مارچ

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے آج لندن میں ایک احتجاجی مارچ کیا گیا۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جاری مظالم کے خلاف احتجاج کے لئے برطانوی پارلیمنٹ سکوائر میں تقریباً دو ہزار افراد جمع ہوئے۔

انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کے خلاف مظالم بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔ انہوں نے کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

install suchtv android app on google app store