اقوام متحدہ کشمیر میں بہتے خون کا نوٹس لے: یاسین ملک

حریت رہنما یاسین ملک,علی گیلانی,میر واعز عمرفاروق فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک,علی گیلانی,میر واعز عمرفاروق

حریت رہنما علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کاحل ناگزیر ہے۔ 

حریت قیادت کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے ضروری ہے کی مسلہ کشمیر حل کیاجائے،بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ فوجی طاقت سے مسائل حل نہیں ہونگے۔

پاکستانی عوام کے مشکور ہیں جو ملک بھر میں ریلیاں نکال کرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔

بزگ حریت قائد سیدعلی گیلانی کہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

یاسین ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کشمیر میں بہتے خون کا نوٹس لے۔

install suchtv android app on google app store