مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

مقضوبہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی ہے فائل فوٹو مقضوبہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی ہے

مقضوبہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، جنازے کے اجتماع پر فائرنگ کرکے متعدد کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے، شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پر فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متوقع آمد پر مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل کردی گئی، سرینگر سمیت شہر شہر ہزاروں قابض فوجی تعینات کردیے گئے۔

وادی میں مزید نفری بھی بھجوادی گئی، مودی پندرہ فروری کو مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

خیال رہے کہ گذشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store