پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فعال سفارتکاری پرعمل پیرا ہے: امین گنڈا پور

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیرعلی امین گنڈا فائل فوٹو امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیرعلی امین گنڈا

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فعال سفارتکاری پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے عالمی سطح پر متحرک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امور کشمیر کے وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد بھارت کو مذاکرات اور پرامن طریقوں سے تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے یہ واضح کیاکہ اگر بھارت خطے میں امن کیلئے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم اٹھائے گا ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ لوگوں کے حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرے۔

install suchtv android app on google app store