بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 8 سالہ بچہ شدید زخمی

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 8 سالہ بچہ شدید زخمی فوٹو آئی ایس پی آر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 8 سالہ بچہ شدید زخمی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 سالہ خیام شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سکھیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک کاشت کار محمد حنیف شدید زخمی ہوا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ نومبر 2003 میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ایک جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ ہوا تھا۔

تاہم اس معاہدے کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

install suchtv android app on google app store