مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہڑتال

بھارت کے زیرانتظام مقبوضہ کشمیرمیں میونسپل اور پنچایت انتخابات ہو رہے ہیں، اس موقع پر وادی میں حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر جہاں وادی میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات پیر کو معطل رکھی گئیں وہیں تمام کارورباری اور تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے میونسپل اور پنچایتی انتخابات کے آغاز پر8 اکتوبر2018ء کو پورے جموں وکشمیر میں مکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے دنوں یعنی 10 اکتوبر 13 اکتوبر اور 16 اکتوبر 2018 ء کو جن جن علاقوں میں میونسپل انتخابات ہو رہے ہیں، اُن علاقوں میں احتجاجی ہڑتال کریں اور انتخابات سے عملاً لا تعلقی کا اظہار کریں۔

واضح رہے کہ انتخابات کے موقع پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کو گھروں میں نظربند اور گرفتار کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store