مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں جا گری فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں جا گری

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ رامبان کے علاقے میں پیش آیا جہاں بنی ہال سے آنے والی چھوٹی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ بس میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کو قرار دیا جارہا ہے، 20 نشستوں والی بس میں 34 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں 14 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

install suchtv android app on google app store