بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا فائل فوٹو بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہیں رک سکا، قابض فوج نے مزید 2 نوجواںوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے شرکاء پر طاقت کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا عباس انصاری نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر محرم کے عزاداروں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے سری نگر سے جاری اپنے بیانات میں محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر میں پابندیوں کے نفاذ پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store