مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پرمکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پرمکمل ہڑتال مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پرمکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پر حالیہ ریاستی دہشت گردی اور نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ بھارتی افواج کی حالیہ بربریت پرکشمیر کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی حالیہ ریاستی دہشت گردی اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر کولگام ، اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں مکمل ہڑتا ل جاری ہے۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ حریت قیادت نے حالیہ بھارتی افواج کی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے۔

قابض بھارتی افواج نے ضلع کولگام اور دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران کئی نوجونوں کو شہید کیا ہے۔ جس سےکشمیر کی فضا بہت سوگوار ہو گئی ہے ۔ احتجاجی جلوسوں کے پیش نظر بھارتی فوجی بندوق تانے جگہ جگہ کھڑے ہوئے ہیں۔ وادی کو چھاونی میں بدل دیاگیا ہے۔ جلوسوں کو روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store