بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین مثال قائم کر دی، کلگام میں ناد نہاد آپریشن کے بہانے تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مودی سرکار نہتے کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہوگئی، قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو خون میں نہلا دیا۔ ظلم کی یہ نئی داستان اس وقت لکھی گئی جب بھارتی سکیورٹی فورسز نام نہاد آپریشن کے بہانے کلگلام سے 3 کشمیری نوجوانوں کو اٹھا کر لے گئی۔

کشمیری نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر موت کی وادی میں اتار دیا۔ مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے بار مولا سے قاضی گون تک ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران 8 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فوجی ایک نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی میت کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے رہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھارت کو ا س کا اصل چہرہ دکھا دیا۔

بھارتی فورسز نے دو افراد کو سوپور، تین کو کپواڑہ اور دو افراد کوجھجھر کوٹلی کے علاقے میں گولی مار کر شہید کیا۔ حکام نے تعلیمی ادارے زبردستی بند کرواتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی۔ حریت رہنماؤں نے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store