آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد جموں وکشمیر کی یونیورسٹیوں میں تحقیق، جدت اور جدید تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ ملکی اور علاقائی یونیورسٹیوں سے مقابلہ کرسکیں۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز جموں وکشمیر ہائوس میں پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کی سینٹ کے 11ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
سردار مسعود خان نے بہترین تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی یونیورسٹیوں میں تحقیق جدت کے ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ فارغ التحصیل طلباء کیلئے درست شعبے کا تعین یقینی بنانے کیلئے یونیورسٹیوں کو صنعتوں کے ساتھ رابطے کی اہمیت کا علم ہونا چاہیے۔