بارہ مولا میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، ایک اور نوجوان شہید

بارہ مولا میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، ایک اور نوجوان شہید فائل فوٹو بارہ مولا میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کےضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

نوجوان کو ضلع کے علاقے کستوری نڑ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔

گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے Tangdharمیں بھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوں کو شہید کیا ۔

دریں اثنا چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک نے بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کو جمو ں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش قرار دیا۔

سری نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کےلئے متعدد درخواستیں دائر ہیں۔

install suchtv android app on google app store