کشمیری حریت رہنماؤں کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

کشمیری حریت رہنماؤں کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد فائل فوٹو کشمیری حریت رہنماؤں کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت کشمیری حریت رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان پاکستان کو سیاسی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے اور پاکستان کو عالم اسلام کا ترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے اور امید ہے عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے آج ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

install suchtv android app on google app store